4 مئی 2015 - 06:58
جنیوا میں شام کے بارے میں مشاورت

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میسٹورا، پیر کے روز جنیوا میں شام میں متحارب فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کا آغاز کر رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی میسٹورا، پیر کے روز جنیوا میں شام میں متحارب فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کا آغاز کر رہے ہیں- یہ مشاورت، جنیوا میں ایک اجلاس کے نتائج کی بنیاد پر ہو رہی ہے اور اس کا مقصد، شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے- اسٹیفن دی میسٹورا، گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران شام کی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں اور متعدد سماجی تنظیموں، فوجی وفود اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کر چکے ہیں- اسٹیفن دی میسٹورا نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک بھی، اس مشاورت میں شرکت کریں گے لیکن ان مذاکرات میں، داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کو شامل نہیں کیا جائے گا-

.......

/169